KARACHI New hISTORY

 قیام پاکستان کے بعد  اور کراچی کا نئی اسلامی مملکت کا دارخلافہ بن جانے کے
بعد سے آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے چار لاکھ شہر کی آبادی والے شہر کی آبادی کہیں سے کہیں پہنچ گئی۔
 مگر اس اضافے کو کراچی شہر کی آباد کاری کے زمے دار اداروں اور افسروں نے اپنی نااہلیت اور مفادات کی بنا پر ہمیشہ ہی نظرانداز کیا جس کی بنا پر کراچی شہر کو جس طرح سے بسنا چاہئے تھا اس طرح سے بسایا ہی نہیں جاسکا ہے حالانکہ بعض محب وطن اور فرض شناس افسروں نے انتہائی محنت اور جدوجہد کے ساتھ کراچی کے لئے ماسٹر پلان بھی تشکیل دیا تھا اسی ماسٹر پلان کے تحت کراچی میں جہاں کو آپریٹیو سوسائیٹیز کو قائم کیا گیا تھا وہیں پے کراچی میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لئے کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے ڈی اے KDAکو قائم کیا گیا تھا

 کراچی میں کو آپریٹیو سوسائیٹیوں کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو سہولت پہنچانا اور بڑھتے ہوئے کراچی کی بہتر انداز میں آباد کاری تھا اس مقصد کی خاطر کراچی میں کاسمو پولیٹن سوسائیٹی ، پی ای س ایچ ایس سوسائیٹی ، دھوراجی سوسائیٹی ،سندھی مسلم سوسائیٹی ، دھلی مرکنٹائیل سوسائیٹی الہلال سوسائیٹی ،معلم آباد سوسائیٹی ،مسلم آباد سوسائیٹی سی پی برار سوسائیٹی اور دیگر بہت سی سوسائیٹیوں کو قائم کیا گیا تھا ( یہ بات واضح رہے کہ انگریزوں کے دور میں کراچی کی باقائدہ ٹاؤن پلاننگ کی گئی تھی جس کے تحت بندرروڈ موجودہ ایم اے جناح روڈ ،جمشید روڈ اور دگر علاقے بسائے گئے جلد ہی آپ کی خدمت میں  معلومات کو مکمل کرکے پیش کردیا جائَ گا

یہ صفحہ ابھی تحقیق اور تفتیش کے مراحل سے گذر رہا ہے برائے مہربانی اس حوالے سے جو بھی معلومات آپ حضرات کے پاس موجود ہیں
درج زیل ایڈریس  یا ٹیلی فون نمبر پر ارسال کردیں
سید عبید مجتبی
092-03452104458 
obaidmujtaba@yahoo.com